Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم نے انگڑائی لے لی، ماحول میں حدت برقرار رہے گی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جون سے 15 جولائی تک مون سون متوقع ہے اور اس سیزن کے قریب آتے ہی موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب پہلے سے زیادہ تھا جبکہ سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں تاہم آج منگل کو مطلع جزوری طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے اور امکان ہے کہ موسم گرم مرطوب رہے گا۔ محکمے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی زیادہ محسوس ہوئی۔ گزشتہ روز چلنے والی سمندری ہواﺅں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب بھی معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
 

شیئر: