مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونیوالی خاتون کی نعش برآمد
فلوریڈا ..... گزشتہ روز جومگر مچھ خاتون کو کھینچ کر پانی میں لے گیا تھا اس کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی۔ یہ خاتون اپنے گھر کے قریب ساحل پر کتوں کے ساتھ ٹہل رہی تھیں کہ اچانک مگر مچھ پانی سے نکلا اور اسے گھسیٹتا ہوا پانی میں لے گیا۔ بعد میں جب مگر مچھ کا پیٹ چیرا گیا تو اسکے پیٹ سے خاتون کا بازو نکلا ۔ یہ خاتون 47سالہ شزوکا مٹسوکی تھیں۔حکام کا کہناہے کہ وہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں مزید نئی تفصیلات سامنے آئیں گی۔