Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو نیکس ایس اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے ہائی اینڈ اسمارٹ فون نیکس ایس چین میں منعقد تقریب میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق اس سمارٹ فون میں تھرڈ جنریشن انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ اسکینر دیا گیا ہے جو کہ دیگر اسکینرز سے دس فیصد زیادہ تیز اور 50 فیصد زیادہ درستگی کے ساتھ ہے ۔ اسمارٹ فون میں 6.59 انچ ایچ ڈی پلس سپر امولڈ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قال کوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 8 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کو 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سینسر شامل کیے گئے ہیں۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔بیزل لیس ڈسپلے ہونے کے باعث فرنٹ کیمرے کو پاپ اپ بنایا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں انرجی یوزر انٹرفیس ، جووی ارٹیفیشل انٹیلیجنس اسسٹنٹ ، آٹومیٹک اسپیچ ریکوگنیشن ، ایموشن ڈیٹکشن اور ٹیکسٹ ٹو اسپیچ فیچر بھی دیے گئے ہیں۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 4498 یان اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 4998 یان ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی فروخت 23 جون سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: