مکہ مکرمہ: النکاسہ محلے کو آئندہ ہجری ساال میں جدید خطوط پر استوار کرنیکا فیصلہ
مکہ مکرمہ..... مکہ مکرمہ کے معروف محلے النکاسہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محرم 1440ھ میں عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔ میئر مکہ مکرمہ انجینیئر محمد القویحص نے النکاسہ محلے کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیدی۔ مکہ مکرمہ کے تمام غیر منظم محلوں اور کچی آبادیوں کو زمیں بوس کرکے نئے خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ النکاسہ محلے کا منصوبہ مذکورہ جامع پلان کا ایک حصہ ہے۔ النکاسہ کا علاقہ سرکلر روڈ 3کے دائرے میں آتا ہے۔ یہ سیدنا ابراہیم الخلیل ، سرکلر تھری اور القوی اسٹریٹ کے ذریعے مکہ کے تمام محلوں سے جڑا ہے۔ النکاسہ کو ڈویلپ کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ذی الحجہ 1439ھ کے اختتام پر النکاسہ محلے کے انہدام کی کارروائی شروع کردی جائیگی۔ یہاں رہائشی مراکز، فرنشڈ اپارٹمنٹ، عظیم الشان تجارتی مرکز، اسکول، رفاہی وسائل ، مساجد اور پارک وغیرہ قائم کئے جائیں گے۔