Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر داخلہ عمران خان فاونڈیشن کے ممبر نکلے

اسلام آباد... نگراں وزیر داخلہ عمران خان فاونڈیشن کے ممبر نکلے ۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا عمران خان سے قریبی تعلق ہے ۔ وہ عمران خان فاونڈیشن کے ممبر بھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لاہور میں عمران خان فاونڈیشن کے بورڈز آف ڈائریکٹر ز کی میٹنگ میں بھی شرکت کی تھی ۔دوسری جانب نگراں وزر دا خلہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے امدادی کارروائیوں میں مہار ت پر مجھے فاونڈیشن میں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان فاونڈیشن نے رضا کارانہ طور پر دکھی لوگوں کی خدمت کی ہے لیکن 2011کے بعد فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا ۔اعظم خان نے کہا کہ دیگر خیراتی کاموں میں بھی دکھی انسانیت کے لئے کام کرچکا ہوں ۔
مزید پڑھیں:مشرف کا پیش نہ ہونے کا فیصلہ

شیئر: