مصر کی نئی حکومت کے وزراءنے حلف اٹھالیا
قاہرہ ..... مصر کی نئی حکومت کے عہدیداروں نے صدر عبدالفتاح سیسی کے سامنے حلف وفاداری اٹھالیا ۔مصر کے نئے وزیراعظم مصطفی متبولی سابق کابینہ میں وزیر آبادکاری تھے۔ نئی کابینہ میں محمد زکی کو وزیر دفاع اور محمد توفیق کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔ دفاع، صحت ، ماحولیات ، زراعت، خزانہ ، تجارت و صنعت ملک کی ترقی، ہوابازی،نوجوانوں اور کھیلوں اور مواصلات کی وزارتوں کے بھی نئے وزیر متعین کئے گئے ہیں۔عاصم الجزار کو وزیر آباد کاری،محمد معیط کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔