حوثیوں نے 20ہزار بچوں کو جنگ میں شامل کیا
عدن ...یمنی وزیر محنت و سماجی امور ڈاکٹر ابتہاج الکمال نے واضح کیا ہے کہ اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ دہشتگرد حوثی باغیو ںنے وحشیانہ جنگ کے دوزخ میں 20لاکھ سے زیادہ یمنی بچوں کو جھونک دیا۔ انہوں نے 20ہزارسے زیادہ بچوں کو تحفظ اطفال قوانین اور بین الاقوامی معاہدوںکے برخلاف عسکری تربیت دیکر محاذ جنگ پر بھیجا۔ حوثیوں کی باغیانہ سرگرمیوں کے باعث 45لاکھ سے زیادہ بچے تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔