یمنی افواج ایئرپورٹ سے 2کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی
ریاض... یمنی افواج نے الحدیدہ کے اطراف فوجی آپریشن کا دائرہ پھیلا دیا۔ ایئرپورٹ سے صرف 2کلو میٹر کی دوری تک افواج پہنچ گئیں۔ یمنی افواج کو مزید کمک بھیج دی گئی۔ اسی دوران عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے الحدیدہ ایئرپورٹ کے اطراف ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کررہے ہیں۔