4 میڈیکل کالجوں سے چھینی گئی ایم بی بی ایس کی 400 سیٹیں واپس
لکھنو..... ڈاکٹر بننے کے خواب دیکھنے والے ریاست کے ہونہاروں کو راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے یہاں 4 میڈیکل کالجوں سے چھینی گئی ایم بی بی ایس کی 400 سیٹیں واپس لوٹا دیں۔ میڈیکل کونسل (ایم سی آئی) نے ان ریاستی میڈیکل کالجوں،باندہ ، سہارن پور، جالون اور اعظم گڑھ کی 400 سیٹوں پربھارتیہ میڈیکل کونسل کو تعلیم کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ اب ان سیٹوں کی واپسی کے ساتھ، ریاست میں ایم بی بی ایس کی تعداد 1990 ہوگئی میڈیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر کے کے گپتا نے کہا کہ ریاستی حکومت اورمیڈیکل طالب علموں کی دلچسپی پر غور کرتے ہوئے، سپریم کورٹ نے ریاستی طبی کالجوں کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں روکی گئی ایم بی بی ایس کی 1700 سیٹوںکے بارے میں کوئی راحت نہیں دی گئی ۔