Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلتے ہوئے جہاز کو ہندوستانی بحریہ نے روک لیا

کولکتہ۔۔۔۔سندر بن ڈیلٹا کی جانب بڑھنے والے خالی مرچنٹ جہاز ایس ایس ایل کولکتہ  کو مشرقی بحریہ کا کمانڈو  اینکر(لنگر) گرا کر روکنے میں کامیاب ہوگیا۔مشرقی بحریہ نے ہیلی کاپٹر سے ایک کمانڈو کو ہفتے کو اس جلتے ہوئے جہاز پر اتارا جس نےلنگر گراکر جہاز کو روک دیا ۔ بحریہ کے وشاکھاپٹنم کمانڈ کے 4افسران نے مشترکہ طور پر صبح کو کامیاب آپریشن کیا۔ واضح ہو کہ 14جون کوہلدیا کے قریب60ناٹیکل میل کے فاصلے پر مرچنٹ جہاز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ اس جہاز پر 464کنٹینر لدے ہوئے تھے جن میں سے60جل کر تباہ ہوچکے ہیں۔ آتشزدگی کے بعد عملے کے 22اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ ہندوستانی بحریہ کے مطابق خالی شدہ جہاز سمندر میں آگے بڑھتا جارہا تھا اور سندر بن کے جنگلات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق تھاجسے اینکر گرا کر روک لیا گیا۔

مزید پڑھیں:- - - -آسام میں لاکھوں افراد پر عرصہ حیات تنگ

شیئر: