Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے ہر غلط کام کو سنواریں گے،زرداری

نواب شاہ...پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا جہاں دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے۔دوبارہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔ اقتدار میں آکر نواز شریف کے ہر غلط کام کو سنواریں گے۔ نواب شاہ زرداری ہاوس میں کارکنوں سے ملاقات میں زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔ انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔انہوںنے کہا کہ آج سے الیکشن مہم کا باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ۔ فریال تالپور نے نواب شاہ میں بہت کام کرایا ہے۔ اس کے باوجود یہاں مزید کئی ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے۔ الیکشن میں کامیاب ہوکر نواب شاہ ضلع کو ماڈل ضلع بناوں گا۔لاہور والوں کو دعوت دے کر نواب شاہ بلاوں گا اور انہیں دکھاوں گا کہ ماڈل ضلع کیسا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف اور چوہدری نثار میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید
 

شیئر: