رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں سے پہلے شوال کے رکھے جاسکتے ہیں
ریاض.... تقابلی فکر کے اسکالر شیخ ڈاکٹر سعد بن عبداللہ السبر نے واضح کیا ہے کہ رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں سے پہلے ماہ شوال کے 6 روزے جاسکتے ہیں اس میں کوئی قباحت نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قضاءروزوں کیلئے پورے سال کی مہلت دے رکھی ہے جبکہ شوال کے 6 روزے صرف اسی ماہ میں رکھے جا سکتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارکہ کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص بھی رمضان المبارک کے روزے رکھے اور ان کے بعد شوال کے 6 روزوں کا اہتما م کرلے اسے سال بھر کے روزوں کا ثواب حاصل ہوجائے گا۔