الحدیدہ پر قبضہ جلد یا بدیر ہوگا ہی، اماراتی وزیر
پیر 18جون 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ” کی شہ سرخیاں
٭ الحدیدہ پر قبضہ جلد یا بدیر ہوگا ہی، اماراتی وزیر
٭ وزارت محنت و سماجی بہبود نے سعودی خواتین کے غیر ملکی شوہروں کے ساتھ سعودیوں جیسے سلوک کی بابت پھیلنے والی افواہوں کی تردید کردی
٭ 22روز کے دوران ریاستی سلامتی کے مقدمات میں 9ملکوں کے 89ملزمان حراست میں لئے گئے
٭ حوثیوں نے یمن میں 10لاکھ بارودی سرنگیں بچھا دیں، حال و مستقبل میں اہل یمن کو سلامتی خطرات لاحق
٭ گوگل نے الیکٹرانک تجارت کرنے والی چینی بزنس کمپنی میں550ملین ڈالرکا سرمایہ لگادیا ۔
٭ جاپانی شہزادی قومی فٹبال ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے روس پہنچ گئی
٭ اسرائیلی فائرنگ سے مشرقی غزہ میں فلسطینی نوجوان ہلاک
٭ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کا بیان احمقانہ ہے، فلسطینی وزیر
٭ ہندوستانی رفیق کار سے 7لاکھ ریال لوٹنے والے 11پاکستانی گرفتار
٭ ٭٭٭٭٭٭٭