چین میں”پنجاب نہیں جاﺅں گی“کی فتح
لالی وڈ کی مشہور فلم ' پنجاب نہیں جاﺅں گی' کو شنگھائی میں ہونےوالے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ ملا ہے۔ حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں 4پاکستانی فلمیں دکھائی گئیں جن میں سے بہترین فلم کو ایوارڈ دیاجانا تھا ۔یہ ایوارڈ ”پنجاب نہیں جاﺅں گی “نے جیت لیا۔فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے ایوارڈ وصول کیا۔فلم فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ دیگر رکن ممالک کی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔