سفاری پارک میں گاڑی میں بیٹھے سیاحوں کی شیر سے چھیڑ چھاڑ
جوہانسبرگ .... سفاری پارک میں آنے والے سیاح جانوروں سے اکثر چھیڑ چھاڑ کرتے رہے ہیں۔ اب ایک ہولناک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں گاڑی میں بیٹھے دو سیاح کھڑکی کا شیشہ کھول کر ایک شیر سے چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں۔ شیر کچھ اور تو نہ کرسکا لیکن انتہائی خوفناک آواز میں دھاڑا جس سے سیاح خوفزدہ ہوگئے۔ وڈیو تیار کرکے ویب سائٹ پر ڈالدی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جیپ میں بیٹھا سیاح اپنی گاڑی کی کھڑکی کھول کر شیر کی کمر تھپتھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ شیر مڑ کر دیکھتا ہے او ردھاڑنے لگتا ہے۔ سیاح بھی اسی میں عافیت جانتا ہے کہ وہ کھڑکی بند کردے۔ سفاری کے نگراں نے بتایا کہ یہ سیاح خوش قسمت تھے ورنہ شیر انہیں گاڑی کی کھڑکی سے نکال باہر کرتا اور پھر انکا ایک بازو اڑا دیتا۔ اس نے کہاکہ سفاری پارک میں کام کرنے والے ہی جانتے ہیں کہ شیر کتنا تیز دوڑتا ہے۔ ان سیاحوں نے انتہائی احمقانہ حرکت کی ہے۔