کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف کارروائی‘ 2 ہلاک
کوئٹہ- - - - بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں ایک مکان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 اہل کار زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دشت کے علاقے میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپا مار کارروائی کی جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے 3 اہل کار زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ایک راہ گیر بچہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ انتظامیہ نے علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو طلب کرلیا ہے۔