Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری کے لیے عمران خان نے فون نہیں کیا‘ نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد- - -  -نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مجھے فون نہیں کیا اور نہ ہی کسی اور سے رابطہ ہوا۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو اقرارنامہ بھیجا گیا تھا جس میں عمرے کی ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر سیکرٹری داخلہ نے مجھے ایک ماہ کی درخواست دی تاہم میں نے 6 دن کی اجازت دی۔نگراں وزیر داخلہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیا میں بہت سی رپورٹس غلط طور پر آئی ہیں۔ وزیرا عظم نے مجھ سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر پوچھا تو میں نے انہیں اپ ڈیٹ کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -شرافت سے چلو تو بہتر ہے‘ چیف جسٹس کا شعیب شیخ کو انتباہ

شیئر: