خلاف قانون 75کارخانے سربمہر
ریاض..... سعودی ایف ڈی اے نے کھانے پینے کی اشیاءکے 75کارخانے بند کرادیئے۔ رجب، شعبان اور رمضان کے دوران چھاپہ مہم کے دوران خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔سعودی ایف ڈی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ 3574چھاپے مارے گئے۔2698غذائی اداروں کا معائنہ کیا گیا۔ ناقابل استعمال 7789غذائی اشیاءضبط کرکے تلف کرادی گئیں۔43336لیٹر پانی ضائع کرادیا گیا۔ 75 کارخانے بند کرادیئے گئے۔