Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد نے سنجے سے دور رہنے کیلئے کہا تھا، رنبیر کپور

رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد رشی کپور نے ایک بار سنجے دت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ میں نے سنجے سر کو پہلی بار کشمیر میں شوٹنگ کے موقع پر دیکھا تھا ۔ آج بھی وہ لمحہ یاد ہے جب ایک لمبا چوڑا شخص میں نے دیکھا جس کے لمبے بال تھے اور کانوں میں بالی پہنی ہوئی تھی۔ نوجوانی میں میری بہن الماری پر سلمان خان کے پوسٹر چسپاں رکھتی تھی اور میں اس وقت سنجے دت کے پوسٹر جمع کرنے کا شوقین تھا۔انہوں نے کہا کہ سنجے سر نے مجھے ہمیشہ اپنا چھوٹا بھائی سمجھا اور مجھے تحائف دے کر بگاڑا بھی۔ سنجے سر نے میری سالگرہ کے موقع پر ہارلے دیویڈ سن موٹرسائیکل گفٹ کی تھی جوکہ میرے لئے بہت بڑا سرپرائز تھا لیکن جب والد کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً سنجے سر کو کال کی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو بگاڑنا بند کردو اور اس کو اپنے جیسا مت بناو¿ لیکن اب والد صاحب سمجھ چکے ہیں کہ یہ بائیک میرے لئے کتنی اہمیت کی حامل ہے۔

شیئر: