خواتین سمجھتی ہیں کہ اگر ان کی جلد چکنی ہے تو انہیں کسی قسم کے موسچرائزر کی ضرورت نہیں ہے ۔ حالانکہ دیگر تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ کوئی بھی کریم یا دوا آپ کے چہرے پر تب اثر انداز ہوتی ہے جب چہرہ خشکی سے کھچا ہوا نہ ہو بلکہ مناسب انداز میں اسے پہلے نمی فراہم کر دی گئی ہو ۔
چہرے کی نمی کو بحال رکھنے کے لئے چہرے پر ہلکا سا زیتون کا تیل لگائیں اور ہلکے نیم گرم پانی سے چہرہ دھونے کے بعد خشک کرلیں ۔ زیتون کا تیل ایک کلینزر کا کام بھی کرتا ہے اور دیگر کریموں اور بازاری کلینزر کی نسبت چہرے کی دھول مٹی کو زیادہ گہرائی سے نہ صرف صاف کرتا ہے بلکہ داغ دھبوں کو بھی ہلکا کرتا ہے ۔ چہرے سے داغ دھبے صاف کرنے کے لیے لیموں کا عرق بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ لیموں کا عرق لگانے سے جلد کی اوپری سطح اترنا شروع ہو جاتی ہے اور نیچے سے شفاف جلد اترنے لگتی ہے ۔ اس طرح لیموں کا عرق لگانے سے 6 سے 8 ہفتوں میں نتائج واضح ہونے لگتے ہیں ۔ پیاز کو دھبوں پر لگانے سے جلد پر پڑے نشان اور کم ہو جاتے ہیں کیونکہ پیاز اور لیموں دونوں میں ایک جیسی ایسیڈٹی پائی جاتی ہے ۔