میکونو طوفان کے نتیجے میں صحراﺅں میں جھیلیں بن گئیں
عمان .... حال ہی میں یمن اور عمان میں جو میکونو نامی طوفان آیا تھا اس کے نتیجے میں صحراءمیں بڑی بڑی جھیلیں بن گئی ہیں۔ عمان میں طوفان انتہائی خطرناک تھا اور اسکے نتیجے میںصحراءمیں نشیبی علاقوں میں جہاں ریت کے طوفان آیا کرتے تھے اور ریت کے ٹیلے بنا کرتے تھے وہاں اب جھیلیں نظر آرہی ہیں۔ اس طوفان کے نتیجے میں پورے علاقے کا نقشہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہوچکا ہے۔خلاسے جو تصاویر اتاری گئی ہیں اس کے نتیجے میں علم ہوا کہ اب صحراءمیں بھی درخت اور پودے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ حکام کا کہناہے کہ اس طوفان کے نتیجے میں یمن او رعمان میں 30افراد ہلاک ہوئے تھے۔ صرف 24گھنٹے میں عمان میں سڑکوں اور صحراءمیں اتنا پانی کھڑا ہوگیا تھا جتنا دو سال کی بارشوں میں ہوتا ہے۔ طوفان کے نتیجے میں 170سے 180کلو میٹر فی گھنٹے کے حساب سے ہوائیں چلیں۔ ناسا نے بتایا کہ صحراءمیں پانی پہنچنے کے نتیجے میں اب وہاں سیاحت بھی ممکن ہوگی۔