Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#زعیم قادری

گزشتہ روز مسلم لیگ کے رہنما زعیم قادری نے اپنی پارٹی سے جو بغاوت کی اس پر پاکستانیوں نے خوب ٹوئٹ کئے:
خرم لکھتے ہیں: زعیم قادری نے شہباز شریف کیخلاف خوب بھڑاس نکالی۔ روشن پاکستان میں یہ ایک دھماکہ تھا۔
پٹیل چوہدری لکھتے ہیں: مسلم لیگ تو چوہدری نثار کے پارٹی سے نکلنے کی منتظر تھی۔ زعیم قادری کے نکلنے کا کہیں سوال ہی نہیں تھا۔
رمیزہ مجید نظامی ٹوئٹ کرتی ہیں: جب کلثوم نواز نے مشرف کیخلاف جدوجہد شروع کی تھی تو شیخوپورہ سے عارف سندھیلہ اور لاہور سے زعیم قادری ہی انکے ساتھ ساتھ تھے۔ مسلم لیگ ان دونوں کو کیسے بھول سکتی ہے؟
راﺅ جی لکھتے ہیں: زعیم نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف الزامات لگائے لیکن نواز شریف، کلثوم نواز اور مریم نواز کے بارے میں بھی اچھی باتیں کہیں۔
مریم لکھتی ہیں: زعیم کی پریس کانفرنس سے مجھے چند برس قبل پی ٹی آئی کے ایک حامی کی بات یاد آگئی جس نے کہا تھا کہ " ہمارے بچے تمہارے بچوں کی غلامی نہیں کرینگے"۔
شایان کا ٹوئٹ ہے: زعیم سیٹ جارہے ہو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
فرقان صدیقی ٹوئٹ کرتے ہیں: 7 سال قبل مصطفی کمال اور زعیم قادری نے ٹی وی شو میں اپنے اپنے رہنماﺅں کے گن گائے تھے ۔اب دونوں ہی اپنے رہنماﺅں کے مخالف ہیں، اسکو کہتے ہیں سیاست۔ 
رحمان اظہر ٹوئٹ کرتے ہیں: زعیم مسلم لیگ اور نواز شریف کے مشکل وقت میں ساتھ رہتے رہے۔ دوسرے لیڈر میڈیا سے بچتے رہے۔ زعیم کو اس حد تک دھکیلنے میں وقت لگا۔
عدیل راجہ کہتے ہیں: زعیم قادری کی آنکھیں بہت بڑی بڑی کہانیاں کہہ رہی تھیں۔
  " سر" کے نام سے ٹوئٹ ہے: زعیم قادری نے جزو وقتی بولرز کا مکمل فائدہ اٹھایا۔
افرا کا کہنا ہے: 10 سال کا سفر ختم ہوا۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں