Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کی درخواست

قصور: زیادتی کا نشانہ بنائی گئی معصوم بچی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے لیے ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں بچی کے والد امین انصاری نے اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ کے ذریعے عدالت سے مجرم کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کی اپیل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجرم عمران نے سزا کے خلاف عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا تاہم اس کی اپیلیں مسترد کی جا چکی ہیں۔ اب قانون کے مطابق مجرم کو دی گئی سزا پر عمل کیا جائے اور اسے سرعام پھانسی دی جائے تاکہ دوسروں کو عبرت ہو۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم عمران کو 17 فروری کو 4 بار سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔
 

شیئر: