Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

حیدرآباد.....تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک کسان نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں کریم نگر ضلع کے ایلنتاکنٹہ منڈل کے سروسےڈو گاوںمیں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 45سالہ کسان پی سوامی ملیا نے اپنے گھر میں موصل سے اپنی بیوی پر وار کرکے اس کا قتل کردیا اور بعد ازاںپھانسی لے کر خودکشی کرلی۔سمجھاجاتا ہے کہ قرض کا بوجھ اور خاندانی جھگڑے اس واقعہ کی اہم وجہ ہے۔ملیا نے 5 ایکڑ اراضی لیز پر زراعت کےلئے لی تھی جس سے اس کو نقصان ہوا اور وہ مقروض ہوگیا ۔ملیا اور اس کی بیوی میں اسی بات پر جھگڑے ہوتے تھے۔ جوڑے کے2بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
 
 
 

شیئر: