سعودی قیادت کی طرف سے گلف کپ جیتنے پر بحرین کو مبارکباد
’سعودی قیادت نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گلف کپ جیتنے پر بحرین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے بحرینی قوم کو کھیل کے میدان میں نمایاں کاررنامہ انجام دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بحرین کے لیے مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔