Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں بچا ہوا کھانا ضرورتمندوں کو کھلانے کیلئے ہندوستانی کی انوکھی مہم

    ممبئی --  - -ایک ہندوستانی شہری نے فلائٹس کے دوران ایئر لائنز کا بچا ہوا کھانا جمع کرنا شروع کردیا ہے، جو وہ ضرورت مندوں میں بانٹ دیتے ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے رہائشی وشاب مہتامی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے فلائٹس کے دوران بچ جانے والا کھانا جمع کرنا شروع کیا۔مہتا نے لکھاکہ میں نے اپنی پوری زندگی میں متعدد مرتبہ طیاروں میں سفر کیا ہے، چاہے یہ شوقیہ ہو، کاروباری مقاصد کے لیے ہو یا تفریحی غرض سے لیکن چند ماہ قبل ہی مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ فلائٹس کے دوران پیش کیا جانے والا کھانا ضائع کردیا جاتا ہے یا کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔وشاب مہتا کے مطابق اس کی وجوہ کچھ یہ ہوسکتی ہیں۔کچھ لوگ پہلی مرتبہ جہاز میں سفر کرنے کی بنا پر اتنے شرمیلے ہوتے ہیں کہ وہ انگریزی بولنے والے طیارے کے عملے کو جواب بھی نہیں دے سکتے، کچھ لوگوں کو کھانا پسند نہیں آتا، لہذا وہ تھوڑا سا کھا کر باقی چھوڑ دیتے ہیں جبکہ کچھ کو اپنی صحت کا اتنا خیال ہوتا ہے کہ وہ کھانے کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایک دن ممبئی سے جے پور جاتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کھانا ضائع نہیں کریں گے بلکہ وہ فلائٹ میں سے سارا کھانا جمع کرکے ضرورت مندوں کو دیں گے۔وشاب مہتا نے لکھاکہ جیسے ہی عملے نے کھانا سرو کیا تو میں نے درخواست کی کہ مجھے ایک خالی بیگ دیدیا جائے تاکہ میں ذاتی طور پر بچا ہوا کھانا جمع کروں، جس پر عملے نے کہا کہ آپ اپنی نشست پر بیٹھے رہیں، جب ہم کھانے کی ٹرے واپس لینے آئیں گے تو بچا ہوا کھانا بیگ میں جمع کرلیں گے اور اس طرح فلائٹ کے اختتام پر  70 برگر ، مکھن کی  50ٹکیاں اور 30 چاکلیٹس بیگ میں جمع ہوچکی تھیں۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جمع کیا گیا کھانا ان لوگوں میں تقسیم کیا گیا جو ایک وقت کا کھانا بھی نہیں کھاسکتے اور بھیک مانگ کر گزارا کرتے ہیں۔وشاب مہتا نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کھانا ضائع ہونے سے بچائیں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ایودھیامیں مندر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

شیئر: