Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاٹس او رمکانوں کے نرخ کیوں گر گئے؟

ریاض .... اقتصادی امور کے ماہر عبدالحمید العمری نے مکانات اور پلاٹس کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ پلاٹس کے مالکان خود کو نئی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بحران کا سب سے اہم سبب یہ ہے کہ چند لوگوںنے بڑے پیمانے پر پلاٹس حاصل کرکے اجارہ داری کی صورتحال پیدا کررکھی ہے۔ حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے خالی پلاٹس پر ٹیکس لگادیا ہے۔ بعض لوگوں نے پلاٹس قرضے لیکر حاصل کئے تھے۔ اب ایک طرف تو ان کے سر پر قرضوں کا بوجھ ہے تو دوسری جانب پلاٹس کی قیمتیں گر رہی ہیں اور تیسری جانب مالکان کو ٹیکس بھی دینا پڑ رہا ہے۔ اگر پلاٹس کے مالکان نے مکانات تعمیر کراکر مناسب کرایوں پر دیدیئے تو ایسی صورت میں وہ بھاری خسارے سے بچ جائیں گے۔
 

شیئر: