Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوکلاہوما میں 107سالہ خاتون کی سالگرہ پر پریڈ

 اوکلاہوما ...... اوکلوہوما میں 107سالہ خاتون کی خواہش ان کی اپنی کمیونٹی نے اس وقت پوری کردی جب ان کے اعزاز میں باقاعدہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ اوکلاہوما کے علاقے اسٹل واٹر کی میدا لیوس چاہتی تھیں کہ باقاعدہ انہیںسالگرہ کے موقع پر اعزاز دیا جائے۔ انہوں نے اپنی ایک نرس سے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہ خواہش رکھتی ہیں کہ گاڑی میں سفر کریں اور لوگ انہیں دیکھ کر خوشی کے گیت گائیں۔ انکی کمیونٹی کے ارکان انکی خواہش پر سڑک پر دو رویہ کھڑے ہوگئے اور ”ہیپی برتھ ڈے “ گاتے رہے۔ خاتون کو سلور رنگ کی مرسیڈیز میں بٹھایا گیا اور وہ لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہیں جبکہ سیکڑو ںافراد انہیں مبارکباد دیتے رہے۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ یہ میری برسوں کی خواہش تھی جو پوری ہوئی۔ خاتون کی بیٹی باربرا لیوس کی عمر87سال ہے او رو ہ بھی اپنی ماں کے ساتھ تھی۔ پریڈ میں 107سالہ خاتون نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ تاج بھی لگایا ہوا تھا۔ دھوپ سے بچنے کیلئے انہو ںنے گلابی رنگ کا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔ انکی بیٹی نے بتایا کہ انکی والدہ جب اس شہر میں اپنی والدہ اور دادا کے ساتھ آئی تھیں تو انکی عمر 8سال تھی۔ یہ 1919ءکا واقعہ ہے جبکہ ایک سال قبل ہی 1918ءمیں انکے والد اور چھوٹا بھائی اسپینش فلو کی بیماری میں چل بسے تھے۔ یہ تاریخ کا انتہائی مہلک ترین فلو تھا جس میں 6لاکھ75ہزار امریکیوں سمیت 20 ملین سے 50ملین لوگ مرے تھے۔
 

شیئر: