Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی 6 پرو اسمارٹ فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی نے ریڈمی 6 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.84 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔کنیکٹیویٹی کے لیے فون میں فورجی ، بلیوتوتھ ، وائے فائے ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 999 یان ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1199 یان اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1299 یان ہے ۔ فون کو کالے ، نیلے ، سنہرے ، گلابی اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی فروخت 26 جون سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: