Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کے حملے میں 9پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔۔۔افغانستان میں طالبان  کے خود کش حملے کے نتیجے میں  9پولیس اہلکار ہلاک  اور تین زخمی ہوگئے۔مقامی حکام نے بتایا کہ مشرقی صوبہ کنہار  کے ضلح چاوکے میں  ایک خود کش حملہ آور نے پولیس چوکی میں گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جسکے نتیجے میں  9 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے  زخمی ہونیوالوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا فوری طور کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر: