Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج فلائٹ شیڈول عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاری ہو گا،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ... وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج فلائٹ شیڈول تمام عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزارت حج کی جانب سے پرائیوٹ کے ساتھ سرکاری اسکیم کے حاجیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل بھی لازمی قرار دیاگیا ہے ۔ وزارت مذہبی امور نے اعتماد سنٹروں کے ذریعے سرکاری اسکیم کے حاجیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کاعمل شروع کردیا۔ سرکاری اسکیم کے تمام عازمین کو بذریعہ ایس ایم ایس خطوط اور اخبارات کے اشتہارات کے ذریعے اطلاع دی گئی۔ حاجیوں کی سہولت کے لئے ملک بھر میں 26 اعتماد سنٹروں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اب تک سرکاری اسکیم کے اب تک 30سے 40ہزار عازمین کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ۔ 30جون تک زیادہ سے زیادہ عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق مکمل ہونے کی توقع ہے۔ جو لوگ شہروں میں موجود نہیں وہ وزارت کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق کسی بھی شہر سے بائیومیٹرک تصدیق کراسکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے بائیومیٹرک تصدیق کے لئے پاسپورٹ کی کاپی کی شرط بھی ختم کردی ۔ 
 

شیئر: