Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن میں راشٹریہ شیعہ سماج نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کردیا

    لکھنؤ-  - - -2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں راشٹریہ شیعہ سماج ( آر ایس ایس) نے بی جے پی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آر ایس ایس کے صدر وبی جے پی لیڈر سید بکل نواب نے بتایا کہ شیعہ مسلمان اگلے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہیں۔نواب نے کہا کہ بی جے پی کو چھوڑ کر کوئی بھی دوسری پارٹی شیعہ مسلمانوں کے مفادات کا خیال نہیں رکھتی ۔ اس لحاظ اس مرتبہ بھی یہ قوم بی جے پی اور مودی کا ساتھ دیگی۔بی جے پی کی حمایت کرنے کی وجہ کے بارے میں پوچھے جانے پر نواب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی کوششوں کی وجہ سے ہی لکھنو ٔمیں شیعہ مسلمانوں کے جلوس پر عائد 20 سال پرانی پابندی ختم ہوئی تھی۔ بکل نواب نے کہا کہ بی جے پی نے ہی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی ، یوپی کے وزیر محسن رضا ، قومی اقلیتی کمیشن کے صدر غیور الحسن ، اترپردیش اقلیتی کمیشن کے صدر تنویر حیدر عثمانی جیسے شیعہ مسلمانوں کو اہم عہدوں پر فائز کیا۔
مزید پڑھیں:- -  - -وزیر اعظم مودی کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی میں اضافہ

شیئر: