Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق مشیر گرفتار

نواب شاہ:  ضلع شہید بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں رینجرز کی ایک کارروائی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ نوابشاہ کے علاقے دولت پور میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری پر فساد پھیلانے ، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور زمین پر قبضے کے 5 مقدمات ہیں۔ ملزم سے 5 ایس ایم جی، ایک پستول، 2گرینیڈ لانچر اور راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے ۔ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں صرف اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کیا گیا، 40 ساتھیوں سمیت ان کی گرفتاری کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -کراچی میں مون سون کی پہلی بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا

شیئر: