چوری کی وارداتیں کرنے والا سعودی و غیرملکی گروہ گرفتار
بریدہ.... القصیم ریجن کی پولیس نے مکانات اور دکانوں میں چوری کی واردات کرنے والے 7رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ 4سعودیوں اور 3غیر ملکیوں پر مشتمل تھا۔ پولیس ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا کہ شکایات موصول ہونے پر شواہد اکٹھے کرکے انہیں تلاش کیا گیا اور بالاخر گرفتار کرلیاگیا۔