Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#دانیال عزیز

مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کو سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قرار دینے کے بعد ٹویٹر پر بھی لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 
ایف بی کے نام سے ایک ٹویٹ ہے: دن کا بڑا اچھا آغاز ہوا۔ نواز شریف جیسے کرپٹ لیڈر کی طرح انہی کی پارٹی کے ایک او ررہنما کو نااہل قرار دیدیا گیا۔
صبا ستارکہتی ہیں: میں پی ٹی آئی کی ہوں لیکن سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے مسلم لیگ کے ایسے کارکنوں کو فائدہ پہنچے گا جو ہٹ دھرم ہیں اور پارٹی سے انکی محبت بڑھ جائیگی۔
فیضان کہتے ہیں : اگر آپ انکو ہرا نہیں سکتے تو نااہل قرار دلوادیں۔
زبیر ٹویٹ کرتے ہیں : میں بدتمیز درباری کو جیل میں بند دیکھنا چاہتاہوں، چاہے اس کی سزا 100سال ہو۔
آمنہ کا ٹویٹ ہے : ایک اور موٹو کو سزا ہوگئی۔
سبین ریاض کہتی ہیں : اس بڑی خبر کیساتھ آنکھ کھلی۔ لو جی یہ ایویں ہی نہیں ہوگیا ۔ یہ نہ سمجھنا کہ فیصلہ تعصب پر مبنی ہے۔ سپریم کورٹ مثال قائم کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے 2،3 امیدواروں کو بھی نااہل قرار دے چکی ہے۔ سچائی کا ہمیشہ بول بالا ہوتا ہے۔ ہر ایک جانتا ہے کہ دانیال نے کس طرح کی گندی زبان استعمال کی تھی۔
عزیز کا ٹویٹ ہے : قمر السلام گرفتار، شاہد خاقان نااہل اور اب دانیال عزیز بھی آﺅٹ۔اب طلال چوہدری کی باری ہے۔ واﺅ بابا رحمتے۔
سہیل لکھتے ہیں :ایک اور وکٹ گر گئی۔ دانیال کو نااہل قرار دیدیا گیا۔
التمش لکھتے ہیں : طلال کے خلاف بھی اسی قسم کا فیصلہ آنے کی توقع ہے۔
عاشق دولت کہتے ہیں : اسے تالے میں بند کرکے سمندر میں پھینک دینا چاہئے۔د انیال سب سے بڑا لوٹا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں