جنوبی کوریا کی فتح پر سویڈش شائقین کی قابل قدر خوشی
کازان:ورلڈ کپ کے گروپ ایف کے میچ کے دوران جنوبی کوریا کی دفاعی چیمپیئن جرمنی کے خلاف فتح پر سویڈش شائقین زیادہ خوش نظر آئے اور انہوں نے نہ صرف کازان بلکہ اپنے دارالحکومت اسٹاکہوم میں بھی جنوبی کوریائی تماشائیوں کے ساتھ مل کر جشن منایا ۔ اگر جرمن ٹیم کوریا کے خلاف بڑے مارجن سے جیت جاتی تو اگلے راونڈ تک سویڈن کی رسائی کا راستہ رک سکتا تھا لیکن جنوبی کوریا نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرکے تمام اندازے غلط ثابت کرتے ہوئے جرمنی کو نہ صرف فتح سے روکا بلکہ 0-2سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ سے ہی باہر کردیا۔اگرچہ سویڈن نے بھی میسیکو کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا راستہ صاف کیا تاہم سویڈش تماشائی اس بات پر بھی زیادہ خوش تھے کہ جنوبی کوریا نے جرمنی کو ان کے لئے کوئی خطرہ نہیں بننے دیا۔ میچ کے سویڈش تماشائی کوریائی شائقین کو اپنے کندھوں پر اٹھائے گھومتے نظر جبکہ کوریائی باشندے بھی سویڈش پرچم اٹھا کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے ۔