Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا‘ عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور پنجاب کا اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔ لاہور میں انتخابی مہم کے تحت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو جائے گا اور اس دن مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی۔ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب میں مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو مقابلے کے لیے کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، البتہ جائیدادیں بنانے والے کبھی بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بڑے بڑے نام اب پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہم نے آخری گیند تک مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے۔ انتخاب جیتنے کے بعد اللہ کا شکر ادا کروں گا اور نفل پڑھوں گا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا،شہباز شریف
 
 

شیئر: