806ہزار سعودیوں کی تنخواہیں 3ہزار سے زیادہ نہیں
ریاض۔۔۔۔8لاکھ6ہزار742سعودی کارکنان کی تنخواہیں 3ہزار سے زیادہ نہیں۔ نجی اداروں میں سعودی کارکنان کی مجموعی تعداد 1762ملین ہے۔ ان میں سے 46فیصد ایسے ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ3ہزار سے بھی کم ہے۔سماجی کفالت کے ادارے نے 2018کی پہلی سہ ماہی کی بابت اعداد شمارمیں بتایا کہ 21644ہزار سعودی شہری 1500ریال تنخواہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب 2لاکھ27ہزار856سعودی 10ہزار ریال تنخواہ حاصل کررہے ہیں۔3لاکھ36ہزار388سعودیوں کی تنخواہیں 5ہزار سے لیکر9999کے درمیان ہیں جبکہ 3لاکھ91ہزار9سعودی 3001سے 4999ریال تنخواہ پارہے ہیں۔