Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"ایشیا کپ" ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اسپین میں کل شروع ہوگا

بارسلونا:گزشتہ سال بارسلونامیں ہونے والے" ایشیا کپ" ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی کامیابی اور زبردست پذیرائی کے بعد اس سال بھی کو ایشیاکپ کا انعقاد وہیں کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور ہند کی ٹیمیں شریک ہیں۔ کل سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ کیٹالونیہ کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے ہونے والی پریس کانفرنس میں اس ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتائی گئیں۔ فیڈریشن کے صدر مرزا بشارت اور سیکرٹری سجاول خان نے کہا کہ اسپین میں مقیم مختلف اقوام کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ یورپ میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔گزشتہ سال یہ ٹورنامنٹ بہت کامیاب رہا جس سے حوصلہ پاکر اور یہاں مقیم ایشیائی کمیونٹی کے تعاون اس سال بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ، ہند اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مقامی ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کو یونیفارم دی گئی اور ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان عبدالرﺅ ف نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ٹورنامنٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

شیئر: