Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرینگے،بلاول

اسلام آباد... چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا ۔پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے۔ پاکستان کے لئے سب سے بڑا نقصان بینظیر بھٹو کی شہادت ہے۔ گزشتہ 4 برسوں میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوئی بلکہ پانامہ پر بحث ہوتی رہی ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ منشور میں لکھا ہے بی بی کا وعدہ نبھانا ہے ،پاکستان بچانا ہے۔ یہ صرف نعرہ ہی نہیں میری زندگی کا مقصد حیات بھی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ملک میں گالی کی سیاست شروع ہو چکی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے کے لئے پارلیمان کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ملک کے مسائل پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ مفاہمت کی سیاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ مسائل کے حل کے لئے سیاسی مفاہمت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ا نہو ںنے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر بلوچستان کے حقوق دیں گے۔ سب سے پہلے میں نے بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کے لئے آواز اٹھائی ۔ ن لیگ نے 5سال تک بلوچستان کو نظر انداز کیا۔ 
مزید پڑھیں:کس بات کا الیکشن،پیسہ برباد کیا جارہا ہے،ریحام

شیئر: