الیکشن سے خوش نہیں‘ پارٹی کپتان ہوں، سلیکٹر کوئی اور ہے‘ فاروق ستار
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں پارٹی کا کپتان ضرور ہوں مگر اس کا سلیکٹر کوئی اور ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے وضاحت کی کہ انتخابات کے لیے جاری کی گئی ٹکٹوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی نے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرے ساتھ تھے، میں نے ان کی لسٹ دے دی تھی، اب ان میں سے کتنے منتخب ہوئے، اس بات کا نہیں معلوم۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ میں الیکشن لڑنے کی مخالفت کررہا ہوں۔ مجھے اس میں خوشی نہیں ہو رہی۔ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اور میں نے عوام اور کارکنان کے سامنے اپنا فیصلہ رکھ دیا ہے۔