Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیدواروں کی فہرستیں آویزاں‘ انتخابی نشان جاری

اسلام آباد: آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کےلئے امیدواروں کی حتمی فہرستیں ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں آویزاں کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کو ان کے انتخابی نشان بھی جاری کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا جس میں کئی امیدواروں نے الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ شروع ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرستیں آویزاں کیے جانے اور انتخابی نشان جاری ہونے کے بعد تمام امیدوار 23 جولائی تک اپنی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں جس کے بعد 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب رات 12 بجے تک انتخابی مہم کی مہلت ختم ہو جائے گی اور 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کےلئے صبح 8 بجے تا شام 6 بجے پولنگ کا عمل ہوگا۔ پولنگ کے دوران حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کے اہل کار بھی قیام امن کیلئے نگرانی کریں گے۔
 

شیئر: