Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضا میں اڑنے اور مختلف شکلیں تبدیل کرنیوالا ڈریگون روبوٹ تیار

 ٹوکیو .....  جاپانی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایسا ڈریگون روبوٹ تیا ر کیا ہے جو فضا میں اڑتے ہوئے اپنی شکل تبدیل کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چوکور   یا ایک سانپ کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔ اصل میں یہ مختلف روبوٹ کا ایک مجموعہ ہے جو اڑتا رہتا ہے۔ پرواز کے دوران ہی یہ وہاں جگہ کے حساب سے سکڑ جاتا ہے یا پھر پھیل جاتا ہے۔اس ڈرون میں ایسے سنسرز لگے ہیں جو اسے خبرد یتے ہیں کہ جس کمرے یا جگہ میں اڑ رہا ہے وہاں اسے پھیلنا چاہئے یا سکڑنا۔ اسکا ڈیزائن ڈریگون کائٹس کی طرح کا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - اوبر کو لندن میں مزید 15ماہ ٹیکسی چلانے کی اجازت

شیئر: