الثمامہ اور ملک عبدالعزیز روڈکے چوراہے پر کام شروع
ریاض ...ریاض میونسپلٹی نے الثمامہ چوک کو جدید خطوط پر استوار کرانے کی کارروائی شروع کردی۔ یہ الثمامہ اور ملک عبدالعزیز روڈ کا چوراہا ہے۔ عام لوگوں میں الثمامہ چوراہا کے نام سے معروف ہے۔ دیو ہیکل آلات جائے وقوعہ پہنچا دیئے گئے اور چوراہے سے گزرنے والے ٹریفک کو نئے انداز میں منظم کردیا گیا۔