Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی تجارتی مارکہ والے 17ہزار نقلی ٹریک سوٹ ضبط

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے عالمی تجارتی مارکہ والے 17ہزار نقلی ٹریک سوٹ ضبط کرلئے۔ چھاپہ مہم نقلی اور جعلی اشیاءکی مارکیٹنگ کی مہم ناکام بنانے کیلئے چلائی گئی تھی۔ ریاض کے الحایر گوداموں کے علاقے میں چھاپے مار کر نقلی ملبوسات برآمد کئے گئے۔ گودام ایک تجارتی ادارے کا تھا۔ سربمہر کردیا گیا۔ اسکے مالک کو قانونی کارروائی کیلئے طلب کرلیا گیا۔3برس تک قید ، 10لاکھ ریال تک جرمانے اور خود اسکے خرچ پر 2مقامی اخبارات میں اسکی تشہیر پر مشتمل سزا متوقع ہے۔
 

شیئر: