امریکہ کے پناہ گزیں کیمپ میں بچے کی سالگرہ پر سیاہ فام کا حملہ
واشنگٹن.....امریکی ریاست اڈاہو میں مسلح شخص نے پناہ گزینوں کے گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران چاقو کے وار کرکے6 بچوں سمیت 9 افراد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے پناہ گزینوں کے گھر میں داخل ہوکر 3 سالہ بچے کی سالگرہ میں شریک لوگوں پر حملہ کردیا ، جسکے نتیجے میں 6بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کی عمریں3 سے12سال کے درمیان بتائی گئیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں4 کی حالت تشویشناک ہے۔