Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ٹی وی پر کوریج ،ن لیگ کو بل بھیجنے کا فیصلہ

  اسلام آباد...سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات نے نااہلی کے بعد سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم نواز کی پی ٹی وی پر کوریج کے اخراجات کا بل بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصل جاوید خان چیئرمین کمیٹی نے کوریج کے اخراجات سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اورن لیگ سے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کے زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس میں وزارتِ اطلاعات نے پی ٹی وی پر نواز شریف اور مریم نواز کی کوریج کی رپورٹ پیش کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رپورٹ سے لگتا ہے پی ٹی وی پر زیادہ وقت نواز شریف اور مریم نواز کو دیا گیا۔ مریم نواز اور نواز شریف نے پی ٹی وی کو برباد کیا، پی ٹی وی نے تقاریر نہیں بلکہ اشتہارات چلائے۔ ایک طرف پی ٹی وی کے پاس پینشنرز کو دینے کے لئے پیسے نہیں ۔فیصل جاوید نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ پی ٹی وی پر نواز شریف اور مریم نواز کی کوریج کے اخراجات مریم اورنگزیب سے وصول کئے جائیں، وہاں سے جو پیسے آئیں گے، اس سے پی ٹی وی کے معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ 
مزید پڑھیں:دھاندلی کا خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے،نواز شریف

شیئر: