Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے بھائی کی غلامی قبول نہیں کر ینگے، اسفندیار

پشاور..عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک جانب نظریہ اور دوسری جانب اقتدار کے پجاری ہیں ۔ کپتان نے 5سال تک جنہیں چور اور ڈاکو کے القابات سے نوازا انہی کو پیراشوٹ کے ذریعے میدان میں اتار کر ٹکٹ جاری کر دیئے۔چوروں اور ڈاکو وں کو الیکٹیبلز کا نام دے دیا۔ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان کے آنے سے سیاست میں شرافت اور شائستگی ختم ہو چکی ہے۔آج الیکشن کے میدان وہ تمام سیاسی جماعتیں بھی موجود ہیں جو 5 سال تک حکومت کا حصہ رہیں ۔حکومت کے خاتمے کے بعد ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور شیرپاو صوبائی ھکومت میں شامل رہے۔ مولانا فضل الرحمان مرکز میں اقتدار کے مزے لیتے رہے۔ اب انہیں اسلام خطرے میں نظر آنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس وراثت کے سوامیرے خاندان کے کسی فرد کی کوئی جائیداد یا اثاثے ثابت ہو جائیں تو پھانسی پر چڑھنے کو تیار ہوں۔اسفندیار نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت میں3 صوبے86میں قرارداد پاس کر چکے ہیں۔ پنجاب بڑا بھائی ضرور ہے تاہم چھوٹے صوبوں کی تباہی کی قیمت پر بڑے بھائی کی غلامی قبول نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس بھاشا اور منڈا ڈیم پر کام کیوں نہیں شروع کراتے تاکہ تمام مسائل ہی ختم ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اے این پی سڑکوں پر نکلے گی ۔
مزید پڑھیں:25جولائی کو کیا ہوگا؟

شیئر: