Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر عمر زاخیلوال نے خطے اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان میںافغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ خطے اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے ۔ افغان سفیر نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاک فوج کے سربراہ کی کوششوں پر تشکر کا اظہار کیا۔ دریں اثناءافغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں امن ، افغانستان میں تشدد میں کمی اور امن اور استحکام کیلئے افغان، پاک ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد جیسے امور شامل تھے ۔ 
مزید پڑھیں:آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

شیئر: