Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی جیپ گروپ نہیں بن رہا،چوہدری نثار

 
ٹیکسلا ...مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ اپنے اختلافات قوم کے سامنے رکھونگا۔مسلم لیگ (ن) کو کون چلا رہا ہے؟، پارٹی کا صدر کون ہے ؟،کارکن تذبذب کا شکار ہیں۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اداروں سے تصادم نہ کرنے کے بیان پر میاں صاحب کو دکھ ہوا؟،کیا میں نے غلط کہا؟۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں بہت خوفناک باتیں ہوتی رہی ہیں۔ میں ردعمل دینا چاہتا تھا لیکن مجھے اجلاسوں میں بلانا بند کر دیا گیا۔ اس لئے میرا موقف سامنے نہیں آ سکا۔سابق وزیر داخلہ نے نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے ممبئی حملہ کیس سے متعلق متنازعہ بیان کو بھی ملکی سلامتی کےخلاف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کون چلا رہا ہے؟، پارٹی کا صدر کون ہے ؟اس حوالے سے کارکن تذبذب کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کا صدر کہتا ہے کہ اداروں سے ٹکراو¿ پارٹی کا موقف نہیں۔اگر یہ پارٹی کا موقف نہیں تو یہ گمنام ترجمان کون ہے؟ ایک سوال پر انہوں ےن نے عام انتخابات میں جیپ گروپ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیب کے نشان والے امیدواروں سے کوئی رابطہ ہے اور نہ کوئی نثار گروپ بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کے بعد معلق پارلیمنٹ بنے گی۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں جی حضوری چلتی ہے۔ لندن میں بیٹھی بی بی پہلے بولتی پھر سوچتی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کوئی اختلافی بات نہیں سنتے۔ انہوں نے کہا کہکسی کا مہرا نہیں۔ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ آنے کے بعد کھل کر بات کروں گا۔
 
 

شیئر: